• news
  • image

قومی ہاکی ٹیم نے ایشین ٹائٹل جیت کر پاکستانی حکمرانی کو ثابت کر دیا : سابق اولمپین

قومی ہاکی ٹیم نے ایشین ٹائٹل جیت کر پاکستانی حکمرانی کو ثابت کر دیا : سابق اولمپین

لاہور+حافظ آباد(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ایشیا میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے، اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان ٹیم ورلڈ میں اپنے کھوئے ہوئے اعزازات واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اختر رسول کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی جیت پر انتہائی خوشی ہے تاہم کھلاڑیوں کو مزید محنت جاری رکھتے ہوئے دیگر ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی پرچم کو سربلند کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی اس جیت پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوشش اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ قومی ٹیم ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر سکی ہے۔ سابق کپتان ایم عثمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشینئز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کو پوری قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے جس پر کھلاڑی اور مینجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے۔ ایم عثمان کا کہنا تھا کہ اب جونیئر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی تاکہ اگلے ماہ بھارت میں منعقد ہونے والی جونیئر ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کر سکیں۔ سابق المپیئن ارشد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک لمبے عرصے سے پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک اچھی کامیابی کی ضرورت تھی جو ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی کامیابی کی صورت میں مل گئی ہے اب اس تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل جونیئر کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ سے اچھا تجربہ حاصل ہول ہوگا جو جونیئر ورلڈ کپ میں کام آئے گا۔ قومی ہاکی ٹےم کے سابق کپتان اولمپیئن رےحان بٹ نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹےم نے اےشےن چےمپےئنز ٹرافی جےت کرپوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ٹیم نے یہ ثابت کیا ہے کہ ٹےم دنےاکی تمام ٹےموں کے ساتھ مقابلہ کرنے اور جےت کی اہلےت رکھتی ہے۔قومی ٹےم کی فتح نے عہدوں اور سےٹوں کے لئے قومی ٹےم اور پاکستان ہاکی فےڈرےشن پر بلاوجہ تنقےد کرنے والے سابق اولمپیئن کے منہ بند کر دےئے ہےں،اگرےہ اولمپیئن ہاکی کے ساتھ اتنے ہی مخلص ہےں تو تنقےد کرنے کے بجائے فےڈرےشن کے ساتھ ملکر کام کرےںتو اس مےں کوئی شک نہےں کہ قومی ہاکی ٹےم اپنا کھوےا ہوا مقام دوبارہ حاصل نہ کر سکے۔سےنئےر ٹےم کا اگلا ہدف اب اولمپکس کوالےفائی راﺅنڈ جےتنا ہے جبکہ فےڈرےشن اور کوچز کی تمام توجہ جونئےر ورلڈ کپ پر فوکس کرناچاہےے۔ قومی ٹےم نے دوسری مرتبہ اےشےنز ٹورنامنٹ جےت کر پوری قوم کو اےک اےسی خوشخبری دی ہے جس کی قوم کافی عرصہ سے منتظر تھی۔
 اب حکومت کو چاہےے کہ وہ قومی کھلاڑےوں کے لئے مستقل ملازمتوں کا فوری اعلان کر ے تاکہ انکی معاشی مشکلات تو ختم ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی اےچ اےف کے سےکرےٹری رانا مجاہد تو پہلے ہی سابق اولےمپیئنز کو ہاکی کے فروغ اور بہتری کے لئے دعوت عام دے چکے ہےںلےکن بعض اولےمپیئنز ہاکی کی بہتری کے بجائے صرف سےٹوں کے پےچھے لگے ہوئے ہےں۔خدا کے لئے ان سےٹوں کی لڑائی چھوڑ دےں اور قومی کھےل کی بہتری کا سوچےں۔ انہوں نے کہا کہ اےشےن ٹورنامنٹ جےتنا بہت بڑی بات ہے اس جےت سے تنقےد کرنے والوں کے پاس اب اور کوئی بات نہےں رہی اور اب وہ صرف ےہی کہےں گے کہ وہاں کون سی بڑی ٹےم تھی حالانکہ اس ٹورنامنٹ مےں گولڈ مےڈل حاصل کرنا بہت بڑی کامےابی ہے۔ اولمپیئن شیخ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ایشین ٹورنامنٹ میں جیت اور اپنے اعزاز کا دفاع بہت بڑی کامیابی اور اچھا شگون ہے اس کامیابی پر قومی ٹیم ،صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاء،سیکرٹری رانا مجاہد اور ٹیم منجمنٹ مبارک باد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کامیابی سے اگلے ماہ ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ پر بہت اچھے اثرات پڑیں گے ،کیونکہ موجودہ قومی سینئر ٹیم میں بہت سے جونیئر کھلاڑی بھی شامل ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق اولےمپئےنز پاکستان کا سرمایا ہیں جس پاکستان اور ہاکی نے انہیں اتنی عزت دی انہیں اس پر تنقید اور اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن