• news
  • image

سپینش فٹ بال لیگ:کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹرک، رئیل میڈرڈ کامیاب

سپینش فٹ بال لیگ:کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹرک، رئیل میڈرڈ کامیاب

 سنتیاگو (اے پی پی) سپینش فٹ بال لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹرک کی بدولت رئیل میڈرڈ نے ریال سوسیڈاڈ کو شکست دے دی۔ سنتیاگو میں کھیلے گئے میچ میں رئیل میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ریال سوسیڈاڈ کو با آسانی 5-1 گول سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں میڈرڈ کو حریف ٹیم کے خلاف 4-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سکورز کر سکیں، میڈرڈ نے مجموعی طور پر 5-1 گولز کی برتری کی بدولت میچ میں فتح اپنے نام کی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بینزیما اور خدیرا نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن