• news
  • image

پاکستان‘ جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پاکستان‘ جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائیگا

شارجہ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ اسد شفیق کی جگہ عمر امین کو دوبارہ موقع دیا جاسکتا ہے۔ جنوبی افریقہ اپنا فاتح سکواڈ برقرار رکھے گا۔ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اصل میں آل راﺅنڈرز کی کمی محسوس کررہے ہیں۔ حقیقی آل راﺅنڈر کے نہ ہونے کی وجہ سے بلے بازوں پر دباﺅ بڑھ گیا ہے۔ بعد میں آنے والے کھلای اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہدف سے تعاقب دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہمیں ایسے آل راﺅنڈرز کی تلاش ہے جو باﺅلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ اگر ٹیم میں صرف باﺅلرز ہی کا انتخاب کریں تو بیٹنگ کمزور ہو جاتی ہے۔ اگر بلے بازوں کا انتخاب کریں تو باﺅلنگ کمزور پڑ جاتی ہے۔ مختلف کھلاڑیوں کو مختلف نمبروں پر آزمایا ہے لیکن وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اے سی ڈویلیئرز نے کہا کہ تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ہمارے لئے گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب بھی مشکل ہے کیونکہ ایک کو ڈراپ کریں تو وہ کسی سے بھی کم نہیں ہوتا۔ اگر کسی کو باﺅنڈری سے باہر بٹھایا جائے تو اس کے لئے وقت گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمارا فوکس مڈل آرڈر ہے تاکہ اچھا ٹارگٹ کیا جاسکے۔ اگر ایک ٹیم 50 اوورز مکمل کھیل جاتی ہے تو اس کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ ٹارگٹ بہتر ہو جاتا ہے اور کامیابی آسان ہو جاتی ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن