• news

75سالہ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی ادائیگی کا حق دیا جائے

میں آپ کے موقر اخبار کے توسط سے اپنے اس احتجاج پیغام کو حکام بالا تک پہنچانا چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ نے 75سال کی عمر پوری کرنے والے تمام پنشنرز کو بلاامتیاز ڈبل پنشن دینے کے احکامات جاری کئے ہیں جو کہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر کمیوٹیشن کی اپنی رقم ہر ملازم کی جمع کی ہوتی ہے۔ ہمارے ملک میں وفاقی حکومت، واپڈا اتھارٹی، ملٹری ڈیپارٹمنٹ حتیٰ کہ دیگر تمام اداروں نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تمام پنشنرز کو ادائیگی کر دی ہے۔ صرف حکومت پنجاب نے اس ادائیگی کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا۔ حکومت پنجاب ریٹائرڈ ملازمین کی اس پریشانی کا ازالہ کرنے کیلئے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ ان پنشنرز کو ملک کی خدمت کرنیوالوں کو ان کا حق مل سکے ۔(غلام صمدانی۔ 45مدینہ بلاک اعوان ٹائون لاہور) 

ای پیپر-دی نیشن