• news

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے لانگ مارچ خضدار کے علاقے سونارو پہنچ گیا

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے لانگ مارچ خضدار کے علاقے سونارو پہنچ گیا

کوئٹہ،کراچی (ثناءنیوز) بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جاری لانگ مارچ چودھویں روز ضلع خضدار کے علاقے سونارو پہنچ گیا ہے۔ اس پیدل لانگ مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو کوئٹہ سے ہوا تھا اور اس کی منزل 700 کلومیٹر دور کراچی شہر ہے۔ مارچ کی قیادت بلوچستان سے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز کے وائس چیئرمین قدیر بلوچ کر رہے ہیں۔ بلوچستان کی تاریخ میں یہ پیدل لانگ مارچ اپنی نوعیت کا پہلا احتجاج ہے اور اس میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔مارچ میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔کراچی پہنچنے کے بعد لانگ مارچ کے شرکا وہاں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے پہلے سے جاری علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھیں گے۔یہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 27 اکتوبر کو لانگ مارچ کے آغاز سے قبل سے کوئٹہ اور کراچی میں جاری ہے۔ لانگ مارچ کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان سے لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
لانگ مارچ

ای پیپر-دی نیشن