مشرف کی رہائی حکومتی ڈیل کا نتیجہ ہے جلد ملک سے باہر ہونگے: شاہ زین بگٹی
مشرف کی رہائی حکومتی ڈیل کا نتیجہ ہے جلد ملک سے باہر ہونگے: شاہ زین بگٹی
کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار) مشرف کی رہائی حکومتی ڈیل کا نتیجہ ہے جلد ملک سے باہر ہونگے۔ حکومت اگر 3 ماہ میں خیبرپی کے کا مسئلہ حل کر دیتی تو آج طالبانائزیشن ختم ہوجاتی۔ ان خیالات کا اظہار نواب شاہ زین بگٹی نے کوٹ رادھاکشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہلاپتہ افراد کے غائب ہونے میں ایجنسیاں ملوث ہیں، وفاقی حکومت انہیں تلاش کرے۔ موجودہ حکومت کو چاہئے تھا کہ کراچی کو قتل وغارت، چوری، ڈاکہ زنی سے پاک کرکے پاکستان کی معیشت کو بحال کرتی۔ انہوں نے صحافیوں کے سوال پر بتایا کہ لاپتہ افراد کی انکوائری سپریم کورٹ کے آرڈر پر ہو چکی ہے اور لاپتہ افراد کے غائب ہونے میں ایجنسیاں ملوث ہیں اب وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ انہیں تلاش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان معدنی دولت سے مالا مال ہے ہر ایک ملک کی خواہش ہے کہ اُسے وہاں راستہ مل سکے ہماری اولین ترجیح پاکستان کی سالمیت اور امن وامان کی صورتحال بہتر کرنا ہے۔ پرویز مشرف کی رہائی حکومتی ڈیل کا نتیجہ ہے اور وہ جلد ہی ملک سے باہر ہوں گے۔ پاکستانی قوم کوئی بزدل قوم نہیں ہم ایٹمی پاور ہیں لیکن اس کے باوجود ہم کیوں ڈرتے ہیں۔ اس موقع پر میجر (ر) شریف، چودھری محمد علی، چودھری جاوید اقبال، ظفراللہ چوہان، میاں اقبال، میاں اسلم، میاں انس سلطانی اور خالد جاپانیاں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
شاہ زین بگٹی