امن اور خوشحالی کیلئے عوام حکومت سے تعاون کریں: عبدالمالک بلوچ
امن اور خوشحالی کیلئے عوام حکومت سے تعاون کریں: عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران حکومت ذمہ داری کے ساتھ امن قائم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، علماءکرام اور عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ قیام امن اور بھائی چارے کی فضا کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اس وقت بلوچستان کو امن کی ضرورت ہے اور مخلوظ حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے گزشتہ کئی دنوں سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
عبدالمالک