• news
  • image

3 نومبر کے اقدامات‘ پرویز مشرف اور ساتھیوں کیخلاف تحقیقات شروع نہ ہوسکیں

3 نومبر کے اقدامات‘ پرویز مشرف اور ساتھیوں کیخلاف تحقیقات شروع نہ ہوسکیں

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی تمام مقدمات میں ضمانت پر رہائی اور فارم ہا¶س سب جیل ختم ہونے کے بعد چار دن گزر جانے کے باوجود ایف آئی اے کی تحقیقات ٹیم نے ان سے 3 نومبر 2007ءکے اقدام کے بارے میں پوچھ گچھ شروع نہیں کرسکی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ نے 7 ہفتوں میں اپنی رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی اور 3 ہفتے گزر جانے کے بعد ایف آئی اے حکام ابھی تک پرویز مشرف یا انکے ساتھی فوجی جرنیلوں سے کوئی رابطہ نہیں کرسکی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ جنرل (ر) مشرف کے ساتھی سابق فوجی جرنیل ایف آئی اے سے بات کرنے کیلئے تیار ہی نہیں جس کی وجہ سے اس حوالے سے کوئی رپورٹ تیار نہیں ہوسکی تاہم سویلین افسران سے بات چیت مکمل کرلی گئی ہے۔
مشرف/ تحقیقات

epaper

ای پیپر-دی نیشن