ڈرون حملے سے پاکستان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی: چودھری سلیم علی
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ امریکہ کے حالیہ ڈرون حملے سے پاکستان کے اعتماد اور قومی مفاد کو ٹھیس پہنچی۔ قیام امن کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف کے سنجیدہ اور دوررس اقدامات کو اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔