• news

کوٹ عبدالمالک، رچنا ٹاؤن، رانا ٹاؤن میں تجاوزات کی بھرمار، شاہراہیں سکڑ گئیں

فیروز والا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک، رچنا ٹاؤن، جی ٹی روڈ، رانا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پیدل چلنے والے ریڑھی والوں نے بند کردیئے۔ بلدیہ فیروز والا کوٹ عبدالمالک کے افسران اور اہلکار منتھلی لیکر ان تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے معذرت کر لیتے ہیں۔ شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جو اہلکار اور افسران منتھلی سسٹم طے کئے ہوئے ہیں انہیں ملازمت سے برخواست کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن