اے این پی نے منور حسن کے بیان کیخلاف سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی
اسلام آباد (اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی نے فوج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کے بیان کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کراتے ہوئے جماعت اسلامی سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز سینٹ میں تحریک التواء جمع کرانے کے موقع پر پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان اور سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف لڑنے والے فوجی جوان اور عام شہری اگر شہید نہیں تو پھر دہشت گرد کیسے شہید ہو گئے۔ منور حسن اب بھی اپنے بیان پر نظرثانی کرتے ہوئے واپس لیں۔