• news

نوازشریف آج جی ایچ کیو جائینگے فوج کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائینگے

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)  وزیراعظم نوازشریف آج منگل کو جی ایچ کیو کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم دہشت گردی میں شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی یادگار پر جائیں گے۔ وزیراعظم شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار پر پھول چڑھائیں گے۔وزیراعظم کو قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔  وزیراعظم کو مسلح افواج کے پیشہ وارانہ  امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن