کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے: شعیب ڈار
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے صدارتی امیدوار شعیب ڈار نے کہا کہ ان کا گروپ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر ے گا۔ماڈل ٹائون گرینز کرکٹ گرائونڈ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برس انہوں نے زون کے سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں اور کلب کرکٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کیئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے تین سالہ دور میں زونز کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنایا اور زون کے 3 سے4 ہزار کھلاڑیوں کا مکمل ڈیٹا تیار کیا۔