• news

مچل سٹارک کمر کی تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف ہوم ایشز سیریز نہیں کھیل سکیں گے

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر مچل سٹارک فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف ہوم ایشز سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ سٹارک انگلینڈ کے خلاف گزشتہ ون ڈے سیریز کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں دورہ ادھورہ چھوڑ کر واپس وطن جانا پڑا تھا۔ سکین کی رپورٹ کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور اس سے مکمل چھٹکارے کیلئے انہیں طویل آرام کرنا پڑے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن