• news

ماموں کانجن: سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد، زخمی کر دیا

ماموں کانجن: سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد، زخمی کر دیا

ماموںکانجن (نامہ نگار) سبق یاد نہ کرنے پر قاری نے 13سالہ طالب علم پر وحشیانہ تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ مریدوالہ کے نواحی گاﺅں210گ ۔ب کے ذوالفقار علی کا تیرہ سالہ علی زین قرآن پاک حفظ کرنے کی غرض سے فلور کے مدرسہ جامعہ ربانیہ میں زیرتعلیم تھا۔گزشتہ روز سبق یاد نہ کرنے پر قاری طیب نے بچے کو زمین پر الٹا لٹاکر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد استاد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ قاری سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
طالب علم پر تشدد

ای پیپر-دی نیشن