• news

سپریم کورٹ کے بلدیاتی انتخابات کے فیصلے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں: بلاول

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جب الیکشن کمشن تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مئی کے عام انتخابات میں اب تک بے ضابطگیوں کی باتیں ہو رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے بلدیاتی انتخابات کے فیصلے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات پر قومی اسمبلی کی قرارداد موجود ہے۔ سپریم کورٹ کو صوبائی حکومت اور الیکشن کمشن کے خدشات کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن