• news

چمن: غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونیوالے 24 مشکوک افغان گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) چمن میں ایف آئی اے نے غیر قانونی طورپر پاکستان میں داخل ہونے والے 24 مشکوک افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق منگل کو چمن میں ایف آئی اے حکام نے غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے والے 24مشکوک افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا جو چمن سے کوئٹہ جانے کی کوشش کررہے تھے جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے چمن سرحد پر سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن