طالبان سے مذاکرات ملتوی کردئیے وزیراعظم نے عسکری قیادت کو آگاہ کردیا برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ
راولپنڈی/ لندن (اے این این) حکومت نے حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ملتوی کردئیے۔ برطانوی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے جنرل ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران عسکری قیادت کو فیصلے سے آگاہ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے نئے سربراہ مولوی فضل اللہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی ان سے کوئی رابطہ ہے۔ عسکری قیادت نے قبائلی علاقوں کی صورتحال اور مولوی فضل اللہ کے ٹی ٹی پی کا امیر بننے کے بعد ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔