پنجاب سپورٹس بورڈ اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے درمیان معاہدہ آج ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر )باکسنگ کھیل کے فروغ کے لئے پنجاب سپورٹس بورڈ اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے مابین آج معاہدہ طے پائے گا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈی جی عثمان انور ور لڈ باکسنگ کونسل کے اینٹولیا ماریہ ،او برائے جا سمیت وولڈ باکسنگ فیڈریشن کے اعلی عہدیداران کے مابین ایم ،او ،یو پر سائن ہونے کی تقریب منعقد ہوگی ۔