یکم جنوری سے جی ایس پی پلس کا درجہ مل جائیگا: اسحاق ڈار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یورپی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے معاملات طے پا گئے۔ یورپی ٹریڈ کمیٹی نے 5 نومبر کو منظوری دی۔ پہلی جنوری سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ مل جائیگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدات سے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بہت فائدہ پہنچے گا۔