فلپائن: ایک کروڑ لوگ متاثر، 6 لاکھ 60ہزاربے گھر، امدادی کارروائیاں تیز
منیلا/واشنگٹن/لندن( نما ئندہ خصوصی +بی بی سی + این این آئی)فلپائن میں تباہ کن طوفان ہیان سے ایک کروڑ لوگ متاثر، 6 لاکھ 60ہزاربے گھرہوگئے ہیں۔ طوفان میں زندہ بچنے والوں کے لیے امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیں، لیکن حکام کو متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔طوفان سے وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی تعاون کی اپیل کے بعد یواے ای ،امریکی اور برطانوی جنگی بیڑے فلپائن پہنچ گئے۔،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے فلپائن کے لیے طیارہ بردار بحریہ کے جہاز کو اس کام کے لیے تعینات کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔