”نریندر مودی مستقبل کا وزیراعظم“ لتا منگیشکر کے بیان پر کانگریس سیخ پاایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ کو نریندر مودی کی تعریف مہنگی پڑ گئی۔ لتا منگیشکر نے نریندر مودی کو مستقبل کا وزیراعظم کہا تو حکمران جماعت کانگریس ناراض ہو گئی۔ حکمران جماعت نے لتا منگیشکر سے سرکاری ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔