قومی اسمبلی ‘ منور حسن کے رےمارکس پر متحدہ جماعت اسلامی سے الجھ پڑی
قومی اسمبلی کا چھٹا سےشن 9روز تک جار ی رہنے کے بعد غےر معےنہ مدت کیلئے ملتوی کر دےا گےا۔قومی اسمبلی میں ملک سے غربت کے خاتمے کی قرارداد پر بحث کے دوران قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ” کفن چور باپ اور ڈندا بر دار بیٹے“ کی کہاوت سنائی ہم پر مہنگائی کرکے مردوں کے کفن چوری کا الزام لگاےا گےا تھا لےکن مسلم لےگ (ن) تو ہم سے دو ہاتھ آگے نکل گئی‘ جس پر سپیکر نے قائد حزب اختلاف کی تقریر مزےد الفاظ خذف کر دیئے۔ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے درمیان امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی طرف سے تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینے اور پاک فوج کے شہداءکی شہادت تسلیم نہ کئے جانے کے معاملہ پر سخت تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔جمشیددستی آئےنی ترمےم مسترد کر دی گئی جس مےں چیف جسٹس جسٹس افتخارمحمدچودھری کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجوےز پےش کی گئی۔ حکومتی مخالفت پر بل پیش کرنے کی اجازت کے بارے میں تحریک کو مسترد کر دیاگیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس اس وقت دلچسپ صورتحال پید ا ہوگئی جب دو چڑیاں اےوان میں آ گئیں ، جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ” یہ بھی ڈرون ہیں....؟ پتہ کریں کہ یہ مقامی ڈرون ہیں یا امریکی“۔ لگتا ہے کہ یہ نجم سیٹھی کی چڑیاں ہیں۔ سپیکر کے ریمارکس پراےوان کشت زعفران بن گےا۔