• news

سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری کے حوالے سے درخواست کی سماعت درخواست گزار کے کمرہ عدالت میں موجود نہ  ہونے کی بناء پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ شاہد اورکزئی کی درخواست کی سماعت کے لئے  جب درخواست گزار کو عدالتی عملے کی جانب سے پکارا گیا تو وہ کمرہ عدالت میں موجود نہ تھے جس پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے  ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن