امریکیو ں کی اکثر یت نے اوباما کو بددیانت اور ناقابل اعتبار قرار دے دیا، مقبولیت میں کمی
نیو یارک (آن لائن) امریکی عوام میں صدر باراک اوباما کی مقبولیت کم ہونے لگی۔ تازہ سروے میں بیشتر امریکی شہریوں نے اوباما کو بددیانت اور ناقابل اعتبار قرار دے دیا۔ ایک امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے کے اعدادوشمار کے مطابق چون فیصد امریکی شہری صدر اوباما کے جانب سے کئے گئے متعدد اقدامات کے خلاف ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوباما کی مقبولیت کا گراف انچاس فیصد سے پینتالیس فیصد پر آ گیا ہے۔ سروے میں لوگوں نے صدر اوباما کی جانب سے صحت کے شعبے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی شدید تنقید کی ہے جبکہ سروے میں شریک اڑتالیس فیصد افراد کا یہ بھی ماننا ہے کہ صدر اوباما امریکی عوام سے دھوکہ کر رہے ہیں۔ جبکہ 39 فیصد شہری بارک اوباما کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔