پنجاب کابینہ میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری‘ سلمان رفیق کو مشیر صحت لگا دیا گیا
لاہور ( سپیشل رپورٹر ) پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سول سیکرٹریٹ کے کیبنٹ ونگ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انرجی کی وزارت شیر علی خان سے واپس لیکر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے خود اپنے پاس رکھی ہے۔ میاں عطا محمد مانیکا سے سوشل ویلفیئر و بیت المال کی وزارت لیکر سید ہارون سلطان بخاری کو دی ہے جبکہ اوقاف و مذہبی امور کی وزارت سید ہارون سلطان بخاری سے واپس لیکر میاں عطا محمد مانیکا کو دی گئی ہے۔ سلمان رفیق کو مشیر صحت لگایا گیا ہے۔