حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کرے، عالمی ادارہ صحت
جنیوا (نوائے وقت رپورٹ / اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے۔ مشرق وسطیٰ کے 21 ممالک اور قریبی ملکوں نے پولیو کے خاتمے کو ترجیح دی ہے۔ پاکستان کو فوری طور پر پولیوکے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اور تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے چاہئیں۔ شام میں پولیو وائرس پاکستان سے آیا۔ پاکستان، افغانستان اور نائیجریا پولیو کے پھیلائو کے مرکزی ملک ہیں۔ ادھر اسلام آباد میں محکہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ رواں سال اب تک پاکستان میں بچوں میں پولیو کے 62 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال کیسز کی تعداد 58 تھی حکام نے بتایا کہ پنجاب میں 6، سندھ میں 4، خیبر پی کے میں 9 جبکہ قبائلی علاقوں میں پولیو کے 43 کیسز کا پتہ چلا ہے۔