کرک: بیٹوں کو ملازمت نہ ملنے پر 60 سالہ شخص کی خودسوزی کی کوشش، حالت تشویشناک
کرک (دی نیشن رپورٹ) ڈسٹرکٹ کورٹ کے سامنے 60 سالہ شخص شاہ محمدکی بیٹوں کی ملازمت نہ ملنے پر احتجاجاً خودسوزی کی کوشش، ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت تشویشناک ہے۔ وہاں پر موجود لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے باعث پشاور ریفر کر دیا۔