• news

ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال مہمند اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

پشاور (آن لائن) ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال مہمند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال مہمند 2008ء سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ بدھ کو انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مستعفی ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال مہمند کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے۔ استعفیٰ سیکرٹری قانون اور صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔   

ای پیپر-دی نیشن