• news

سپورٹس بورڈ پنجاب، ورلڈ باکسنگ کونسل کے درمیان3 سالہ معاہدہ طے پا گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے درمیان تین سال کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے جس دوران پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے 9 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے جن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیشنل باکسرز حصہ لیں گے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے  نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے درمیان معاہدہ کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ رانا مشہود نے کہا کہ میا ں نوازشریف اور شہبازکا ویژن کے تحت منعقدہ یوتھ فیسٹیول میں متعدد عالمی ریکار ڈ  بنائے گئے۔ پاکستان ورلڈ باکسنگ کونسل کے ساتھ معاہدہ کرنے والا دنیا کا 162 واں ملک بن گیا ہے جس میں انٹرنیشنل باکسنگ کھیلی جائے گی اور اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن