• news

نارووال تا راولپنڈی ٹرین بحال کی جائے

مکرمی! طارقؓ نے ساحل سمندر پر اترتے ہی کشتیاں جلا کر راکھ کردیں خدائے ذوالجلال نے فتح نصرت عطا کردی اسی طرح خواجہ سعد رفیق پُرعزم ہوکر میدان میں آئے ہوئے ہیں اگر ریلوے کسی نجی ادارے کو نہ بخشی گئی تو انشاءاللہ کامرانی قدم چومے گی اور چوم رہی ہے۔ خواجہ صاحب (وزیر ریلوے) پچھلی حکومت نے ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفادات کو ذبح کرتے ہوئے 67/68ریل کار جو سونا اگلتی تھی بند کردی اور عوام الناس ضلع نارووال اور سیالکوٹ کے مسافروں کی سفری سہولیات نارووال اور سیالکوٹ چھین لی۔ خدارا67/68 از نارووال تا راولپنڈی اور واپسی اسی دن جو صرف اور صرف ایک ہی اسلام آباد پہنچنے کا واحد ذریعہ ہے فوری بحال کیاجائے۔(حاجی محمد سرور بٹ، پسرور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن