• news

فوج نے اغواء کرکے 4 ماہ نیول بیس پر قید رکھا: مرسی کا پہلی بار انکشاف

قاہرہ (رائٹرز) معزول مصری صدر مرسی نے کہا ہے فوج نے مجھے اغوا کرکے 4 ماہ نیول بیس پر قید رکھا گیا۔ ان کے وکیل نے ٹی وی پر ایک خط پڑھ کر سنایا جس میں مرسی کے انٹرویو کی تفصیلات میں کہا گیا ہے مجھے ہٹانے سے قبل ریپبلکنز گارڈ اٹھا کر لے گئے۔ سابق صدر کی طرف سے اس طرح کا بیان پہلی بار سامنے آیا ہے۔ میں عوام کو حقائق بتانا چاہتا ہوں کہ فوج نے مجھے میری مرضی کیخلاف قید رکھا۔ ادھر رات کا کرفیو ہٹانے کے لئے کابینہ عدالتی فیصلے کا انتظار کررہی ہے۔ یاد رہے عبوری صدر ادس منصور نے 14 اگست کو ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن