• news

بلدیاتی الیکشن حکومت کو فیس کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد آمدن

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایک محتاط اندازے کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی فیس کی مد میں حکومت کو 1 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ہے صوبہ بھر میں لاکھوں امیدواروں نے فیسوں کی ادائیگی کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ضلع ملتان میں بھی تقریباً 10 ہزار امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم فیس کی مد میں جمع ہوئی ہے جبکہ الیکشن کے کھیل کھیل میں جمع کرائے گئے کاغذات مسترد ہونے سے امیدواروں کو بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ انہوں نے کاغذات نامزدگی فارم وصول کرنے کے بعد اسے پُر کرنے کے لئے وکلاء کو فیس کی ادائیگی بیان حلفی لے کر اور فائلیں تیار کر کے کاغذات جمع کرائے تھے لیکن اب کاغذات دوبارہ جمع کرانے پر انہیں دوبارہ خرچہ کرنا پڑے گا بلکہ کئی امیدواروں نے پوسٹرز پینافلیکس لگا کر حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن