بنگلہ دیش: فیکٹری مزدوروں کے دوسرے روز بھی مظاہرے‘ پولیس سے تصادم، کئی زخمی
ڈھاکہ (ثناء نیوز) بنگلہ دیش میں گارمنٹس فیکٹری ملازمین کے دوسرے روز بھی مظاہرے جاری رہے، پولیس سے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کم اجرتوں کے خلاف احتجاج کرنے والے ان فیکٹری ملازمین کو منشتر کرنے کے لیے پولیس نے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل بھی برسائے۔ ڈھاکہ کے نواح میں واقع دو سو فیکٹریوں کے تقریبا چالیس ہزار ملازمین اس احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کی ماہانہ تنخواہ کم ازکم سو ڈالر کی جائے۔ مزدور یونینز اور حکام کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں ان ملازمین کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ بڑھا کر 67 ڈالر کی گئی تھی۔