• news

تحریک انصاف حکومت کی نااہلی کے بعد عمران خان سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں: زاہد خان

 پشاور(این این آئی) اے این پی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی کے بعد عمران خان سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں زاہد خان نے کہا عمران خان نے صرف قومی وطن پارٹی کے وزراء کیخلاف کارروائی کی، اپنے کرپٹ وزراء کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن