ایران نے دوسرا جوہری پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا
تہران(آن لائن) ایران نے آئندہ سال دوسرے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے آغاز کا اعلان کردیا۔ ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امید ہے آئندہ سال 21 مارچ کو ملک میں دوسرے بڑے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز ہوجائیگا۔