بھارتی الیکشن کمیشن کی کانگریس کے انتخابی نشان کو’’خونی پنجہ‘‘ قرار دینے پرمودی سے جواب طلبی
نئی دہلی(اے پی اے ) بھارتی الیکشن کمیشن نے کانگریس کے انتخابی نشان کو’’خونی پنجہ‘‘ قرار دینے پر بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ نوٹس میں کہا ہے انہوں نے ریاست چھتیس گڑھ میں انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعت کانگریس کے انتخابی نشان کو خونی پنجہ قرار دیا جو انتخانی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، مودی 17 نومبر کی شام 5 بجے تک اپنا جواب داخل کرائیں۔