• news

صوبائی حکومتیں اور ادارے 19 نومبر کے اجلاس کیلئے تیار ہو کر آئیں: سیکرٹری الیکشن کمشن

لاہور (آئی این پی)  سیکرٹری الیکشن کمشن  اشتیاق احمد  نے کہا ہے کہ  بلدیاتی انتخابات  کرانا الیکشن کمشن  کی ذمہ داری ہے، تمام ادارے اور صوبائی  حکومتیں 19 نومبر کے اجلاس کیلئے  تیار  ہو کر آئیں  اور اپنا ایکشن  پلان  ساتھ لائیں، عوام  کے مسائل  کے حل کیلئے بلدیاتی  ادارے ضروری ہیں،  صوبائی حکومت کیلئے کوئی  اور آپشن نہیں۔  سپریم کورٹ  نے بلدیاتی انتخابات  کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے۔ انشاء اللہ الیکشن کمشن  اس دوران انتخابات  کی تیاری مکمل  کر لے گا،  یہ تاریخیں  الیکشن  کمشن نے خود تجویز کی ہیں جو تاخیر ہونی تھی ہو چکی،  بلدیاتی انتخابات  کرانا آئینی  ذمہ داری ہے۔  ایک انٹرویو میں سیکرٹری الیکشن کمشن  نے کہا کہ عوام کے مسائل  کے حل کیلئے بلدیاتی ادارے  ضروری ہیں، صوبائی حکومت  کیلئے کوئی اور آپشن  نہیں۔  انہوں  نے کہا کہ الیکشن کمشن نے 19 نومبر کواجلاس  طلب کیا ہے جس کی صدارت قائم مقام  چیف الیکشن کمشنر  کرینگے۔  اجلاس میں تمام  اداروں اور صوبائی حکومتوں کی مشاورت  سے ٹائم لائن مقرر کریں گے۔  توقع ہے مقررہ  تاریخوں  تک سب کام ہو جائیں گے، تمام  ادارے  اور صوبائی حکومتیں 19  نومبر کے اجلاس  کیلئے تیار ہو کر آئیں اور اپنا ایکشن پلان  ساتھ لائیں۔  الیکشن کمشن  نے وزارت خزانہ  سے 6 ارب 60 کروڑ روپے مانگے ہیں، سیکرٹری خزانہ  ڈاکٹر وقار  نے یقین دہانی  کرائی تھی کہ پیسوں  کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، 19 نومبر  کے اجلاس میں تمام ادارے شریک ہونگے جن  میں پرنٹنگ  کارپوریشن، پی سی آئی ایس  بھی شامل ہیں۔ وہ اپنے تمام تخمینے  لے کر آئیں گے۔ وہ 75 فیصد  ایڈوانس  مانگتے ہیں  بقایا رقم  کا بھی اس اجلاس میں فیصلہ ہو جائیگا۔  انتخابات  کرانا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ کسی بھی صوبائی حکومت کیلئے کوئی  اور آپشن  نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن