• news

کراچی: امام بارگاہ کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)  کراچی کے علاقے  ناگن چورنگی  میں امام بارگاہ  زین العابدین  کے قریب دستی بم  کے حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے  کی اطلاع ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے  نامعلوم  افراد امام بارگاہ پر دستی  بم  پھینک کر فرار ہو گئے۔  پولیس اور رینجرز  نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو  ذرائع  کے مطابق  دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی  ہوئے۔ پولیس اہلکار امام بارگاہ  میں ڈیوٹی  پر تعینات تھے۔  نجی ٹی وی  کے مطابق پولیس کا کہنا ہے  دستی بم  کا حملہ  ایک  پولیس  موبائل  پر کیا گیا اور اس موقع پر پولیس  اور  حملہ آوروں  میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا جبکہ 2 افراد  بھگدڑ  مچنے  سے زخمی ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن