خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر روسی طیارے کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ
لاہور (این این آئی) خاتون مسافر کی طبیعت میں خرابی کے باعث روسی ایئر لائن کے مسافر طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روسی ایئر لائن کا مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے ماسکو جا رہا تھا کہ دوران پرواز ایک خاتون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ پائلٹ نے لاہور ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی جس پر سول ایوی ایشن نے طیارے کو اترنے کی اجازت دے دی جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔