• news

اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 100 روپے بڑھ گئی، آٹے کی قلت کا خدشہ

لاہور (کامرس رپورٹر)  پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  اوپن مارکیٹ  سطح پر  ایک من گندم کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہو گیا اور اس کا ریٹ 1430  روپے سے بڑھ کر 1530 روپے ہو گیا۔ فلور ملز  ایسوسی ایشن  کے سابق چیئرمین  ڈاکٹر بلال اسلم صوفی  نے  کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ  میں گندم  کے نرخ  بڑھنے کی بنیادی وجہ  فلور ملوں  کا گندم  کے سرکاری کوٹہ کم ہونا ہے  اگر فلور ملوں کے کوٹہ  میں  اضافہ نہ کیا گیا تو  اوپن مارکیٹ  میں گندم  کی  قیمت میں مزید اضافہ ہو گا  اگر یہی صورتحال  جاری رہی تو آٹے کی قلت  پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن