• news

فضل الرحمن کے قریبی ساتھی شیر بہادر ٹانک سے اغوا: سربراہ جے یو آئی سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

ٹانک + اسلام آباد (ثناء نیوز) مولانا فضل الرحمن  کے قریبی ساتھی حاجی شیر بہادر اور اس کے ساتھی ہیبت خان کو نامعلوم افراد نے ٹانک سے اغوا کر لیا ہے، پولیس کے مطابق حاجی شیر بہادر اور ہبیت خان ایف آر ٹانک کے علاقے دولت گورنر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں راستے سے اغوا کر لیا۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ انہیں کس نے اغوا کیا ہے اور انہیں کہاں لے جایا گیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے ترجمان جان اچکزئی نے میڈیا میں اس رپورٹ کہ شیر بہادر کے مولانا فضل الرحمن سے گہرے روابط ہیں کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نام سے منسوب کسی بھی شخص کا تعلق جے یو آئی کے سربراہ سے نہیں اور اس قسم کی میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس نام کا آدمی پارٹی سربراہ کا ووٹر ہے مگر مولانا فضل الرحمن سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ جے یو آئی اس شخص کے کسی بھی رویئے کی ذمہ دار نہیں۔ پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں کو واضح ہدایات ہیں کہ پارٹی میں کسی بھی غلط عمل یا رویئے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن