الیکشن کمشن نے پنجاب اور سندھ میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی ختم کر دی
لاہور (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے پنجاب اور سندھ میں تبادلوں پر پابندی ختم کر دی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی ختم کی گئی۔ نیا شیڈول آنے کے بعد دوبارہ پابندی لگائی جائیگی۔