دھونی وکٹوں کے پیچھے 250 شکار مکمل کرنے والے بھارت کے پہلے دنیا کے ساتویں وکٹ کیپر بن گئے
ممبئی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک تیر سے دو شکار کر لئے۔ دھونی نے وکٹوں کے پیچھے 250 شکار مکمل کر لئے اور سارو گنگولی کا بطور کپتان زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ کیچ اور سٹمپ کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے مارک بائوچر کو حاصل ہے، انہوں نے 555 شکار کئے۔