پیرس میں محفل مشاعرہ
پیرس ادبی فورم کی صدر معروف شاعرہ نے ایک شاندار عالمی مشاعرہ کی تقریب کا اہتمام کیاگیا مشاعرہ کی مہمان خصوصی ناہید ورک تھیں جو امریکہ سے پروگرام میں شرکت کے لیے خاص طور پر تشریف لائیں اس خوبصورت تقریب میں پیرس کے مقامی شعراء عاکف غنی آصف جاوید عاصی وقار ہاشمی خالد محمود نے شرکت کی مشاعرہ کی نظامت اور میزبانی کے فرائض معروف شاعرہ سمن شاہ نے بخوبی انجام دیے جبکہ پروگرام کی صدارت پیرس کی سیاسی اور سماجی شخصیت ناصرہ فاروقی نے کی مشاعرہ میں ناہید ورک کے کلام کو بے حد سراہا گیا اس موقع پر ناہید ورک نے اپنے پہلے مجموعہ کلام’’ تیرے نام کی آہٹ‘‘ اور دوسرے شعری مجموعہ ’’گیلی چپ‘‘ میں سے منتخب کلام سنایا پیرس کے مقامی شاعر عاکف غنی نے اپنا کلام ترنم میں سنا کر خوب داد سمیٹی نئے شاعر خالد محمود نے اردو اور پنجابی میں غزلیں سنائی۔شاعرہ سمن شاہ نے حالات حاضرہ پر لکھا ہوا کلام سنایا جسے بہت پزیرائی حاصل ہوئی پیرس کے شاعر آصف جاوید اور وقار ہاشمی نے پنجابی مذاحیہ کلام سنا کر محفل کو زعفران کر دیا نثرنگار نوید مرزا نے شاعری پر ایک مقالہ پڑھا جس میں انہوں نے شاعری کے اہم رموز پر روشنی ڈالی بعد ازاں انہوں نے پاکستان کے معروف شاعر سعود عثمانی کا کلام سنایا جسے حاظرین نے بہت پسند کیا۔
مشاعرہ کے بعد محفل موسیقی کا دور شروع ہوا جس میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے بھارت کے شہر ممبئی سے معروف گلوکارہ فریدہ خان تشریف لائیں ہوئی تھیں فریدہ خان بالی وڈ کی کئی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں اس کے علاوہ پروگرام میں علی حافظ جن کا تعلق پاکستان سے ہیں لیکن انگلینڈ میں کافی عرصے سے مقیم ہیں اور وہاں کافی مقبولیت رکھتے ہیں پیرس کے معروف طبلہ نواز،نواز خان نے اپنے فن سے موسیقی کی اس تقریب کو چار چاند لگا د یئے۔
پیرس ادبی فورم کی روح رواں سمن شاہ نے پروگرام کے آخر میں خاص طور پر محترمہ ناصرہ فاروقی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب کی تیاری کے تمام مراحل میں ہر طرح سے ساتھ دیا اس حسین محفل میں پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی ادبی سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے حضرات کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔