• news

بلدیاتی الیکشن جیت کر علاقے کی پسماندگی ختم کر دیں گے : اعظم باجوہ

بلدیاتی الیکشن جیت کر علاقے کی پسماندگی ختم کر دیں گے : اعظم باجوہ

نارنگ منڈی (نامہ نگار) مقامی وارڈ نمبر3 میں امیدوار برائے جنرل کونسلر اعظم علی باجوہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہو کر علاقہ کی پسماندگی دُور کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کرکے عوام کی ایسی مثال قائم کی جائیگی جس کی ماضی میں کہیں مثال نہ ملتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور عوامی خدمت ہی میری سیاست کا محور ہے، محبت کرنے والوں کی کوششوں سے کامیابی کے بعد سابقہ روایات کے مطابق عوام کی خدمت کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن