شیخوپورہ: محکمہ صحت کے ملازمین پرائیوٹ کلینک چلانے لگے
شیخوپورہ: محکمہ صحت کے ملازمین پرائیوٹ کلینک چلانے لگے
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کے درجنوں سی ڈی سی سپروائز سینٹری انسپکٹر اور ویکسینئر پرائیویٹ کلینک چلانے لگے شہر کے نواحی علاقوں اور دیہات میں عطائی ڈاکٹروں کی حیثیت سے کام کررہے ہیں جن کے خلاف باہمی رابطہ نہ ہونے کی بناءپر ڈرگ انسپکٹر اور نہ ہی محکمہ صحت کی چھاپہ مار ٹیمیں کاروائی کرتی ہیں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ عطائی ڈاکٹر دیگر عطائیوں کی طرح سٹیرائیڈ ادویات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور کئی عطائیوں کے ہاں مویشیوں اور دیگر جانوروں کو لگائے جانےوالے انٹی بائیٹک انجیکشن بھی استعمال کرتے ہیں جو 50ایم ایل کے وائل کی صورت میں ملتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ایسے عطائیوں کو اعلیٰ افسروں کے چھاپے پڑنے کی اطلا ع بھی بروقت مل جاتی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی سی سپروائزروں سینٹری انسپکٹروں اور ویکسی نیٹروں کے محکمہ صحت کے ضلعی افسروں کی ملی بھگت سے پریکٹس کرنے کے بارے میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد عمران نے سختی سے نوٹس لیاہے اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد اولکھ کو تحریری طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ ایسے عطائیوں کی فوری طور پر پریکٹس بند کروائیں یہ پریکٹس بندنہ کرنے والے سی ڈی سی سپروائزروں سینٹری انسپکٹروں اور ویکسی نیٹروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔