• news

بار اور بنچ ملکر عدلیہ کو مضبوط بنا سکتے ہیں: بہادر علی خاں

بار اور بنچ ملکر عدلیہ کو مضبوط بنا سکتے ہیں: بہادر علی خاں

پتوکی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج قصور بہادر علی خاں نے پتوکی تحصیل بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا بار اور بینچ ملکر ہی عدلیہ کو مضبوط بنا سکتے ہیںعوام آج آزاد عدلیہ سے پوری طرح مطمئن ہیں ۔اس موقع پر ایڈیشنل ججز پتوکی اعجاز حسن اعوان ،محمد نعیم شیخ ،صدر بار میاں کلیم،جنرل سیکر ٹری مدثر نعیم بھٹی ، آصف بھٹی ،ضیا ءمصطفی ،خالد عمر ،چوہدری صلاح الدین ،راشد اقبال ،محمد رمضان جوئیہ ،نعیم انور ،طارق شاہ ،حافظ نزیر احمد اور مو جود تھے ۔انہوں نے مذید کہا کہ سنیئر وکلاءکو چاہئے کہ وہ نئے آنے والے دکلاءکی مناسب رہنمائی کریں ۔تاکہ وہ دل برداشتہ نہ ہوں ۔سستا اور فوری انصاف مہیا کر نے میں آزاد عدلیہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے سول کورٹس کی خستہ عمارت کو بھی دیکھا اور وکلاءکے مسائل بھی سنے ۔

ای پیپر-دی نیشن