• news

اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے بلدیاتی ادارے مضبوط کرنا ہونگے: جاوید لطیف

اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے بلدیاتی ادارے مضبوط کرنا ہونگے: جاوید لطیف

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءمیاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہوسکیں گڈ گورنس اور انتظامی امور کی بہتر انجام دہی ملک و قوم کو درپیش تمام مسائل کا حل ہے جسکے لیے ن لیگ کی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں پی پی پی کا احتساب کیا اور اپنے مسائل کے حل کیلئے نواز شریف کو بھرپور مینڈینٹ دیا ہے نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں بیروزگاری ،توانائی بحران اور مہنگائی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ان اقدامات کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ جائیں گے گزشتہ گیارہ سال کے عوامی مسائل پانچ چھ ماہ میں حل نہیں ہوسکتے اس کیلئے وقت درکار ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقعہ پر تمام مسالک امن و امان کے قیام کیلئے پیار و محبت ،مذہبی رواداری کو فروغ دیں اور حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں صبر استحکام کا درس دیتی ہے 10محرم کو سیکورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں جن کی نگرانی خود کروں گا ۔

ای پیپر-دی نیشن