• news

جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ جمہوری اداروں کے استحکام کا باعث بنے گا: سول سوسائٹی فورم

جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ جمہوری اداروں کے استحکام کا باعث بنے گا: سول سوسائٹی فورم

لاہور (خبر نگار) مقامی حکومتوں کے فروغ کیلئے کام کرنے والے اتحاد ”سول سوسائٹی فورم برائے مقامی طرز حکمرانی“ نے پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ فورم کے رہنماﺅں سلمان عابد‘ داﺅد ثقین‘ فوزیہ وقار‘ ام الیلی اظہر‘ ائمہ محمود‘ عبداللہ ملک‘ ممتاز مغل‘ انور حسین‘ ذاکر شاہین‘ افتخار مبارک‘ افتخار رسول‘ تنویر شہزاد‘ شہزادہ عرفان اور محسن ڈار نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ نہ صرف قانون کی حکمرانی اور جمہوریت طرز سیاست کو تقویت دینے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے مقامی سطح پر برادری ازم‘ لوٹا کریسی اور منتخب ارکان کی خرید و فروخت کے عمل کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن